ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں پھر چوری کی واردات :سلسلہ رکے گا یا نہیں ؟

بھٹکل میں پھر چوری کی واردات :سلسلہ رکے گا یا نہیں ؟

Mon, 28 Aug 2017 21:03:30    S.O. News Service

بھٹکل:28/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ میں یکے بعد دیگر ے چوری معاملات پیش آنے کی وجہ سے خوف کا ماحول ہے اور عوامی سطح پر معاملات کو لے کر کافی ناراضگی اور برہمی پیدا ہورہی ہے۔ گھر میں کوئی نہیں ہونے کی تصدیق ہونےکے بعد گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گھسے چوروں نے نقد اور زیورات لے کر فرار ہونے کا واقعہ تعلقہ کے موسیٰ نگر میں پیش آیا ہے۔

چوری ہوئے گھر مالک کی شناخت عوف شاہ بندری کے طورپر کی گئی ہے۔ بیماری کے سبب گھر والے علاج کے لئے منگلورو گئے ہوئے تھے اسی دوران گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ چوروں نے گھر کی الماریوں کو توڑ کر کپڑوں وغیرہ کو پھینکا ہے ، چوری ہوئے نقد اور زیورات کی کل مالیت 60ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔البتہ چوری  معاملے کو لے کر پولس تھانہ میں کوئی کیس درج نہیں ہواہے۔ گذشتہ 2مہینوں سے تعلقہ بھر کے مختلف مقامات کے گھروں میں چوری کی مسلسل وارداتیں پیش آرہی ہے ۔ عوام سوال کررہے ہیں کہ آخریہ سلسلہ ختم بھی ہوگا یا نہیں۔


Share: